ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کا بڑا حملہ، سیبی سربراہ مادھبی پوری لے رہی تھیں تین جگہ سے تنخواہ

کانگریس کا بڑا حملہ، سیبی سربراہ مادھبی پوری لے رہی تھیں تین جگہ سے تنخواہ

Tue, 03 Sep 2024 10:50:23    S.O. News Service

نئی دہلی، 3/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئر مین پون کھیڑا نے ایک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شطرنج کا کھیل جاری ہے اور ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اس شطرنج کے کھیل میں کون کون کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس  جاننا چاہتی ہے کہ مادھبی پوری جو سیبی کی سربراہ ہیں وہ ایک وقت میں کئی جگہ سے کیسے تنخواہ لے رہی  ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ خود ان الزامات کی تردید کریں اس کے بعد وہ جواب دیں گے۔

پون کھیڑا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ یا تو سیبی کی سربراہ خود بتا دیں نہیں تو کانگریس بتائے گی کہ اور کتنے لوگ ہیں جن کو سیبی کی سربراہ نے اپنی سربراہی کے دور میں فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سیبی کے سربراہ کی تقرری جو کمیٹی کرتی ہے وہ اس کے اہم رکن ہیں۔ پون کھیڑا نے پوچھا کہ ان کی تقرری میں کیا کیا سمجھوتے کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے سوال کیا کہ سیبی کی سربراہ بتائیں کہ ان کو یہ تنخواہ کیوں ملتی تھی اور اگر وہ اس کو تنخواہ نہیں مانتی تو اس پر کھل کر بیان دیں  جس کے بعد ہم ان سے کچھ اور سوال کریں گے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ جو کچھ ہوا ہے وہ غیر قانونی ہے۔


Share: